پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ہوم گراؤنڈ میں جیت کاتناسب 38.09فیصدہے

پیر 15 جون 2015 14:04

پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ہوم گراؤنڈ میں جیت کاتناسب 38.09فیصدہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموں کے مابین پاکستان میں1982ء سے مارچ2009ء تک21ٹیسٹ میچ کھیلے گئے۔جن میں سے8میچ پاکستان نے جیتے ،6میچ سری لنکانے جیتے اور7میچ ڈراہوئے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پاکستان کی جیت کا تناسب 38.09فیصدہے،سری لنکاکی کامیابی کا تناسب 28.57 فیصد اور دونوں ٹیموں کے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب33.33فیصدہے۔

متعلقہ عنوان :