فورم سید علی گیلانی کے زیر اہتمام سیمینار پر قدغن کی مذمت
پیر 15 جون 2015 14:29
سرینگر ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے حیدر پورہ سرینگر میں اپنی سرپرستی میں قائم فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار پر قدغن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قراردیا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ ’ ’بھارت کی ریاستی فسطائیت کو کیسے روکا جائے“کے موضوع پر منعقد کئے جانے والے سیمینار میں حریت رہنماؤں کے علاوہ مختلف سکھ لیڈروں نے شرکت کرنی تھی ۔
انہوں نے کہاکہ سیمینارکا مقصد بھارتی حکومت کے فسطائیت پرمبنی منصوبوں کوناکام بنانے کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینااوراس سلسلے میں بحث ومباحثہ کرنا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے سیمینار پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی فاشسٹ اور فرقہ پرست حکومت تمام اقلیتوں کو طاقت کے بل پر دباناچاہتی ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ مسلمان، سکھ، عیسائی اور دوسری اقلتیں متحد ہوکر اپنی بقاء اور وجود کیلئے جدوجہد کریں اور ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کیلئے مل کر کوشش کریں۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے ان کے علاوہ تحریک حریت رہنماؤں محمد اشرف صحرائی،ایاز اکبر اورراجہ معراج الدین کو گھروں میں نظربند کردیااورتحریک حریت جموں وکشمیر کے صدر دفتر کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی سیمینار کے مقام تک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ سیمینار میں شرکت کیلئے بھارت سے تمام اقلیتی لیڈر سرینگر پہنچ گئے تھے تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔دل خالصہ کے صدر کنور پال سنگھ،ڈاکٹر مجندر سنگھ اور انسانی حقوق کارکن ایڈووکیٹ ہرپال سنگھ چیمہ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاجبکہ اکالی دل کے لیڈر جسکرن سنگھ، کہن سنگھ اور نریندر سنگھ خالصہ کو سیمینار میں شرکت کیلئے حیدر پورہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔پولیس کی طرف سے پابندیوں کے خلاف انہوں نے ائیرپورٹ روڈ پر دھرنا دیااور احتجاج کیا،جس کے بعد متعد د لیڈروں کو اور درجنوں آزادی پسندوں کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سید امتیاز حیدر، ظہور الحق گیلانی، بشیر احمد قریشی، رمیض راجہ، عمر عادل ڈار اور مظفر احمدشامل ہیں۔ بزرگ رہنماء نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بھارت کو ایک ہندو ریاست بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس مقصد کیلئے فرقہ پرست قوتیں کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام بھارت کی ظالمانہ اور جابرانہ پالیسی کے شکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے نہ صرف جموں وکشمیر پر غیر قانونی طورپر تسلط کر رکھا ہے بلکہ وہ وہ اس قبضے کو جاری رکھنے کے لیے یہاں کے عوام پر بے پناہ مظالم ڈھارہا ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.