سوپور میں بھارتی ایجنٹو ں نے ایک اور آزادی پسندکو شہید کردیا

پیر 15 جون 2015 14:32

سرینگر ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مسلح ایجنٹوں نے کل سوپور قصبے میں ایک اور آزادی پسند کارکن کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلح افراد نے حریت پسند کارکن اعجاز احمد ریشی کو قصبے کے منڈجی علاقے میں گولی مارکر شہید کردیا۔ یہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران سوپور قصبے میں اس طرح کا چھٹا واقعہ ہے۔ دریں اثناء معصوم شہریوں کے قتل کیخلاف ضلع بارہمولہ میں احتجاجی ہڑتال جاری ہے جبکہ سوپور میں مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔

متعلقہ عنوان :