جوہری تنازع، عالمی طاقتیں ایران کے سامنے جْھک گئیں: نیتن یاھو
پیر 15 جون 2015 14:38
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے الزام عاید کیا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کے ساتھ اس کے متنازع جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات و حتمی شکل دینے کے لیے ایران کی منشاء کے مطابق چل رہی ہیں تاکہ 30 جون کو طے شدہ ڈیڈ لائن کے اندر اندر معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی طاقتیں ایران کے تابع ہوچکی ہیں اور تہران کے خطرے سے بھرپور جوہری پروگرام کے معاملے میں غیرمعمولی پسپائی کا مظاہرہ کر کے تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کا موقع دے رہی ہیں۔
العریبہ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران سے مذاکرات کے بجائے جوہری پروگرام کی وجہ سے پابندیوں کا شکنجہ مزید سخت کرنے کا مطالبہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں ایران کی مشکوک جوہری تنصیبات کا معائنہ سخت کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل ایران کو ان وسائل کے حصول سے روکنے میں مدد گار نہیں ہو سکتا جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
معاہدے کی شکل میں اگر ایران پر عاید عالمی اقتصادی پابندیاں اٹھ گئیں تو تہران نہ صرف جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششیں تیز کردے گا بلکہ خطے میں ایران نواز گروپوں کی مالی معاونت کے راستے بھی کھل جائیں گے۔بنجمن نیتن یاھو کا یہ بیان عبرانی ریڈیو پر نشر کیا گیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ "عالمی طاقتوں کی جانب سے ایران سے مذاکرات کے سلسلے میں جو رپورٹس سامنے آ رہی ہیں وہ افسوسناک ہیں کیونکہ بہ ظاہر عالمی طاقتیں ایرانی عناد کے سامنے غیرمعمولی پسپائی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔" تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے سوائے تنقید کے اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں دیا کہ آیا عالمی طاقتیں کس طرح ایران کے سامنے پسپا ہورہی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.