سانگھڑ ؛ سندھ میں 8 ہزار 291ایڈز مریضوں کی تشخیص‘ 1679 ایڈز زدہ مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں
پیر 15 جون 2015 14:40
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سندھ میں 8,291 ایڈز مریضوں کی تشخیص‘ 1679 ایڈز زدہ مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں‘ صوبہ سندھ میں 21 ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کلینکس اور 3 ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹرز برائے بالغان کام کررہے ہیں جہاں پر ایڈز کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی پروگرام منیجر ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ نے ایڈز کے متعلق آگاہی مہم کے سلسلے میں سانگھڑ میں ڈاکٹروں‘ دینی رہنماؤں ومیڈیا کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ورکشاپ میں کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد یونس چاچڑ‘ ڈاکٹر سکندر اقبال‘ ڈاکٹر راجندرا کمار نے بتایا کہ ایچ آئی وی/ ایڈز کے مرض پر قابو پانے کیلئے اور اس مرض کے پھیلاؤ کو سندھ میں روکنے کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر سندھ بھر میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔(جاری ہے)
مارچ 2015ء تک سندھ میں کل 8,291 ایچ آئیوی/ ایڈز کے مریضوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 1679 افراد کو ادویات فراہم کی گئی جبکہ صوبہ سندھ میں46 جنسی امراض کلینکس‘ 21 ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کلینکس‘ 3 ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹرز برائے بالغان‘ 2 ٹریٹمنٹ سینٹر برائے اطفال اور 2 سینٹرز برائے ماؤں سے بچوں میں ایچ آئی ی کی منتقلی کی روک تھام کام کررہے ہیں جن میں تمام سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایڈز جیسے موذی مرض سے بچاؤ کا واحد ذریعہ احتیاط واسلامی تعلیمات ہیں جن پر عمل پیرا ہوکر اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ اس مرض سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.