اسرائیلی جیل میں قید کم عمراردنی کے والد نے بھوک ہڑتال شروع کردی
پیر 15 جون 2015 14:43
عمان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اسرائیلی جیلوں میں قید کم عمراردنی لڑکے محمد مہدی کے والد نے اردنی حکومت کی جانب سے بیٹے کی رہائی کے معاملے میں غفلت کا مظاہرہ کرنے پر بطوراحتجاج عمان میں وزارت خارجہ کے باہر بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔بھوک ہڑتال کرنیوالے اردنی شہری سلمان مہدی کا کہناہے کہ انہوں نے عمان حکومت سے باربار مطالبہ کیا کہ وہ میرے بیٹے کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی دلانے کیلئے اقدامات کرے مگرحکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، اس لئے میں نے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردنی حکومت کا اسرائیل کیساتھ ساز باز اور سیکیورٹی تعاون بے نقاب ہوگیا ہے۔ حکومت کی پالیسی سے صاف ظاہر ہو ہو رہا ہے کہ وہ تل ابیب کی خوشنودی کیلئے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پر دباؤ ڈالنے اور بیٹے کو صہیونی قید سے چھڑانے کا اس کے پاس اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمان حکومت کو اسرائیلی جیل میں قید اپنے بیٹے پرہونیوالے وحشیانہ تشدد کے ثبوت بھی مہیا کیے لیکن حکومت مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور میرے لخت جگر کی رہائی کیلئے کچھ نہیں کررہی۔
انہوں نے کہا کہ دو سال سے میں نے بیٹے کو نہیں دیکھا۔ ہماری حکومت بھی اس معاملے میں دانستہ طورپر خاموشی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اس لئے میں نے نہ صرف کھانا پینا چھوڑ دیا ہے بلکہ بیماری کے باوجود میں دوائی بھی نہیں لوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.