شاہد کپور کی شادی کی تاریخ طے،کارڈز چھپنے چلے گئے

پیر 15 جون 2015 14:50

شاہد کپور کی شادی کی تاریخ طے،کارڈز چھپنے چلے گئے

ممبئی۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اداکار شاہد کپور اس سال جولائی میں میرا راجپوت کے ساتھ پھیرے لے لیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاہد کپور کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی ہے اور کارڈز چھپنے چلے گئے ہیں البتہ اس سے قبل شادی کا ایک دور جون میں یونان میں ہوگا جبکہ جولائی میں شادی ممبئی میں دیسی طریقے سے ہوگی۔

(جاری ہے)

میرا اس وقت اپنے گریجویشن کے حتمی پرچے دے رہی ہے۔ شاید کی عمر 34 سال جبکہ میرا کی عمر 26 سال ہے یاد رہے کہ شاہد نے منگنی پر اپنی منگیتر کو 23لاکھ کی انگوٹھی پہنائی تھی۔