ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پیر 15 جون 2015 14:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) عدالت نے ایم کیو ایم الیکشن سیل کے انچارج عمیر صدیقی کو 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔

(جاری ہے)

عمیر صدیقی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے دوران تفتیش 67 افراد کے قتل جب کہ 84 دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے لہذا مزید تفتیش کے لئے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے کہ رینجرز نے عمیر صدیقی کو 11 مارچ کو نائن زیرو سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔