آزربائیجان : یورپین گیمز کے موقع پر تین آسٹریئن خواتین پیراک بس تلے کچلی گئیں

پیر 15 جون 2015 15:06

آزربائیجان : یورپین گیمز کے موقع پر تین آسٹریئن خواتین پیراک بس تلے ..

باکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جون۔2015ء) آزربائیجان میں ہونے والی یورپی کھیلوں کے موقع پر آسٹریا کی تین خواتین پیراک یورپیئن سپورٹس سٹی میں پیش آنے والے بس کے ایک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ تینوں خواتین پیراکوں کو سپورٹس سٹی میں ایک بس نے کچل دیا تھا جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوئیں ۔ زخمی خواتین کھلاڑیوں کو آزربائیجان کے دارلحکومت میں ایک ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں بازو اور ران پر لگنے والے گہرے زخموں کا علان جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہیں حالت بہتر ہوتے ہی مزید علاج کے لئے آسٹریا کے دارلحکومت ویانا منتقل کر دیا جائے گا۔ بس تلے کچلی جانے والی تیسری پیراک کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے ۔ آسڑیا کی اولمپیئن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پیٹر مینل کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حادثے سے صدمہ پہنچا ہے، ہم نے اس سے بچاو کی ہر ممکن کوشش کی تھی ۔ آزربائیجان میں یورپی کھیلوں کا آغاز گذشتہ روز جمعہ کو ہوا اور یہ کھیلیں 28 جون تک جاری رہیں گی ۔