کراچی : سندھ حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ گذشتہ سال کے بجٹ کی کاپی ہے، حکومت ہماری تجاویز پر عملدر آمد یقینی بنائے ورنہ عوامی عدالت میں جائیں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 15:14

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں اس بار بھی پانی کے مسئلے کے لیے کچھ نہیں رکھا گیا. 50 میگاپراجیکٹس میں سے کوئی بھی منصوبہ شہری علاقوں کے لیے نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر شہری اور دیہی کے فرق کو ختم نہیں کیا گیا تو مسلسل احتجاج کیا جائے گا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےخواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ موجودہ بجٹ پچھلے بجٹ کی کاپی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ نثار کھوڑو نے مذاکرات کی دعوت دی ہے،ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ لیکن اس بار مذاکرات ہوں، فوٹو سیشن نہ ہو۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ بجٹ میں پیش کیے جانے والے پچاس میگاپراجیکٹ میں شہری علاقوں کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنی جائیکا نے سر کلرر ریلوے کے منصوبے میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے.انہوں نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے کوتبدیل کئے بغیر افتتاح کردیا گیا۔ حکومت نے اگر ہماری تجاویز نہیں مانیں تو معاملہ عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔