آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ

پیر 15 جون 2015 15:51

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں 277رنز سے شکست دیکر سیریز میں کلین سویپ کردیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 392 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی‘کالی آندھی کے 7 بیٹسمین ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان دنیش رامدین 29رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3‘ ہیزل ووڈ ‘ نیتھن لیون اور مچل جانسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں 199 رنز بنانے پر سٹیو سمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ آسٹریلیا کے ہی جوش ہیزل ووڈ کو سیریز میں 12وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میزبان ٹیم نے میچ کے چوتھے روز 392 رنزکے ہدف کے تعاقب میں 16رنز 2کھلاڑی آؤٹ سے اننگزدوبارہ شروع کی، تواس کے بیٹسمین کینگروزباؤلرزکے سامنے ریت کی دیوارثابت ہوئے، پوری ٹیم صرف 114 رنزپرڈھیرہوگئی، 7 بیٹسمین ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے، کپتان دنیش رام دین29رنزبنا کرنمایاں رہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، ہیزل ووڈ، مچل جونسن اورنیتھن لیون نے دودووکٹیں حاصل کیں، اسٹیون اسمتھ میچ اورجوش ہیزل ووڈ سیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

متعلقہ عنوان :