کسی این جی او کو پاکستان کیخلاف کام کرنے اجازت نہیں ہوگی‘ رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد

پیر 15 جون 2015 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ کسی این جی او کو پاکستان کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ،اگر کوئی این جی او مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائی گئی تو اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی،این جی اوز کے کام کو ریگولیٹ کرنے کیلئے جلد قانون سازی کی جائے گی،خیراتی اداروں اور این جی اوز کو ملنے والی امداد اور رجسٹریشن کیلئے نیا میکانزم بنا یا جائے گا،وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک سیمینار سے خطاب کررہی تھی،تحسین فواد نے مزید کہا پاکستان بھر میں ہزاروں کی تعدا میں این جی اوز کام کررہی ہیں چند ایک این جی اوز کے بارے میں کچھ شک و شبہات پائے گئے ہیں اب تمام این جی اوز کے ڈیٹا اور ورک کی کڑی نگرانی کی جائے گی بلکہ چند غیر ملکی این جی اوز پاکستان کے خلاف کام کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں ان کی تحقیقات کی جارہی ہیں ،اس حوالے سے جلد قانون سازی کی جارہی ہے اور تما این جی اوز اور خیراتی اداروں کی رجسٹریشن اور ان کو ملنے والے فنڈز پر بھی نظر رکھی جائے گی،انہوں نے مزید کہا اس لئے پاکستانی این جی اوز کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔