کراچی : قائد اعظم نے اپنی زندگی میں ہی الطاف حسین کو جانشین قرار دے دیا تھا، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 جون 2015 16:08

کراچی : قائد اعظم نے اپنی زندگی میں ہی الطاف حسین کو جانشین قرار دے دیا ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جون 2015 ء) : کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جب قائد اعظم بہت علیل تھے تو ان سے پو چھا گیا کہ جب آپ جیسے لیڈر اور رہنما نہیں رہیں گے تو پاکستان کو کون آگے بڑھائے گا، پاکستان کا والی و وارث کون ہو گا ، فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ قائد اعظم نے اس وقت الطاف بھائی کا نام لیا تھا اور کہا تھا کہ الطاف ہی پاکستان کو آگے لے کر جائے گا، فاروق ستار کا کہنا تھا اس بات سے پتہ چلتا ہے کہ صرف الطاف بھائی ہی قائد اعظم کے نظریہ کو آگے لے کر چل سکتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے خوابوں کو اب تعبیر دے رہے ہیں. یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قائد اعظم کی وفات الطاف حسین کی ولادت سے کئی سال پہلے ہو گئی تھی. الطاف حسین کی ولادت 1953 میں ہوئی تھی، جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح 1948 میں انتقال فرماگئے تھے.