سندھ حکومت نے فنانس بل 2015 میں خدمات پر ٹیکسوں کے حوالے سے کی جانیوالی بعض ترامیم کو صوبائی قوانین میں براہ راست مداخلت و خلاف ورزی قراردیدیا
پیر 15 جون 2015 16:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سندھ حکومت نے وفاق کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانیوالے فنانس بل 2015 میں سروسز پر ٹیکسوں کے حوالے سے کی جانیوالی بعض ترامیم کو صوبائی قوانین میں براہ راست مداخلت اور خلاف ورزی قراردے دیا ہے اوروفاق سے بینکاری سمیت6سروسز پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کو خط لکھا گیا ہے جس میں وفاقی حکومت سے کہا گیا ہے کہ بینکنگ، انشورنس سروسز، فرنچائز، ٹیلی کام، نان بینکنگ فنانشنل کارپوریشن(این بی ایف سی) اور ریسٹورنٹس پر عائد کردہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی فوری طور پر واپس لی جائے۔ لیٹر میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ فنانس بل 2015 میں اٹھائے جانے والے بعض اقدامات سروسز پر سیلز ٹیکس کے صوبائی قانون میں مداخلت اور آئین کی خلاف ورزی ہیں، وفاق نے فنانس بل میں یہ اقدامات متعارف کراکر قانون سے تجاوز کیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.