پنجاب بھر میں بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں اچانک خراب،صارفین مشکلات کا شکار

پیر 15 جون 2015 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پنجاب بھر میں تمام سرکاری و غیر سرکاری بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں اچانک خراب ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔پنجاب کے تمام بڑے شہروں سے مصدقہ اطلاع کے مطابق مختلف بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں بند پڑی ہیں جبکہ بنکوں کی طرف سے”لنک ڈاوٴن“ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پیسے نہ ملنے کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت بغیر خریداری کے گھروں کو واپس جانے پر مجبور ہوگئی جبکہ پنشنرز سمیت بزرگ شہریوں اور دیہی علاقوں سے وابستہ افراد کو رقوم کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سینئر ریٹائرڈ بنک آفیسر کا کہنا ہے کہ بنکوں نے جون کے مہینے میں اپنا اکاؤنٹ زیادہ ظاہر کرنے کیلئے جان بوجھ کر مشینوں کو خراب کیا ہے تاہم تازہ اطلاع کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے مشینوں کی اچانک خرابی کا ں نوٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :