قلات سے اغواء ہونے والے کونسلرکی عدم بازیابی کیلئے لواحقین وعلاقہ مکینوں کا کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج

پیر 15 جون 2015 16:30

قلات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) قلات کے علاقے سے اغواء ہونے والے کونسلرکی عدم بازیابی کیلئے لواحقین اورعلاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کوبلاک کرکے شدیداحتجاج کیاجس سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزقلات کے علاقے زہری سے تعلق رکھنے والے کونسلرکونامعلوم مسلح افراداغواء کرکے لے گئے تھے جس کے اغواء کیخلاف لواحقین اورعلاقہ مکینوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کوسوراب کے علاقے میں بلاک کرکے شدیداحتجاج کیاجس سے ہرقسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اورسڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی مقامی انتظامیہ کی یقین دہانی پرمظاہرین نے اپنااحتجاج ختم کردیا۔