بھارتی شہری نے گھر کو کوڑے دان بنا لیا

پیر 15 جون 2015 16:32

کلکتہ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) کلکتہ کے نواحی علاقہ میں ایک شخص نے سالہا سال کوڑا کرکٹ جمع کر کے گھر کو کوڑے دان بنا لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دو کمروں والے گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ رہنے والے 38 سال سندیپ ساہا نامی شخص کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی عرصہ تک سندیپ کو گھر میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے سے منع کرتے رہے ہیں تاہم بالآخر مقامی کونسلر کی شکایت پر پولیس اور متعلقہ حکام نے کوڑا کرکٹ کا ڈھیر گھر کے اندر دیکھا اور میونسپل حکام کو گھر کے اندر سے اکٹھا کیا گیا کوڑا فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کی۔

سندیپ ساہا کی والدہ نے بتایا کہ سندیپ نفسیاتی مریض ہے جس کو علاج کی ضرورت ہے جو ہمارے بار بار منع کرنے کے باوجود گھر میں کوڑا کرکٹ کا ڈھیر اکٹھا کرتا رہا۔