دشت بلنگور میں واپڈاگرڈ اسٹیشن تعمیر کرنے کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ بنانے کی منظوری دیدی ،تعمیر پر70کروڑ روپے لاگت آئیگی ، حاجی میر اکبر آسکانی
وفاقی حکومت کے تعاون سے منصوبے پر عملدرآمد کیا جائیگا،مشیر ماہی گیری وزیراعلی بلوچستان
پیر 15 جون 2015 16:42
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ماہی گیری وپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی میر اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب کے تحصیل دشت بلنگور میں واپڈاگریڈ اسٹیشن تعمیر کرنے کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ بنانے کی منظوری دی گئی ہے گریڈ اسٹیشن کی تعمیر پر 70کروڑ روپے لاگت آئیگی وفاقی حکومت کے تعاون سے اس منصوبے پر عملدرآمد کیا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں دشت بلنگور اور گوادر ،پشکان سے آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،حاجی میر اکبر آسکانی نے کہا کہ انھوں نے اسلام آباد دورے میں وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات کے دوران حلقئہ انتخاب کی پسماندگی دور کرنے کیلئے دشت کوبجلی فراہمی کے منصوبے کے تحت گریڈاسٹیشن قائم کرنے کی منظوری حاصل کی ہے جوموجودہ جمہوری حکومت کا مکران ڈویژن کے عوام کیلئے تحفہ ہے ، اس وقت تحصیل دشت کے 23گاؤں میں بجلی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اس منصوبے کی افادیت اور علاقے کے عوام کے مطالبے پر دیگر دیہاتوں میں بجلی فراہمی کے منصوبے کے تحت مزید 5کروڑ روپے فنڈز فراہم کیا جائیگا دشت کے ہر گاؤں ہر کوچے میں بجلی فراہم کرکے علاقے کے لوگوں کو دستی پنکھوں اور لالٹین کے دور سے نجات دلائیں گے ،انھوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے موجودہ دور شعور وآگہی کا ہے لوگ نام نہاد قوم پرستوں کے کردار سے بھی واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ قومی دھارے میں شامل ہوکر ہی وہ ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں
مکران ڈویژن کے عوام نے گیارہ مئی کے الیکشن میں مسلم لیگ کو ووٹ تبدیلی کیلئے دیا عوام کنبہ پرستوں کی سیاست اور قوم پرستی کے نام پر نعرہ لگانے والے سیاسی سوداگروں کو پہچان چکے ہیں ، مکران کے لوگ امن اور ترقی چاہتے ہیں انکی امیدیں اور توقعات مسلم لیگ کی قیادت سے وابستہ ہیں ،ضلع گوادر کے نمائندہ وفدکی قیادت کرتے ہوئے کہدہ یونس ،بیگ محمد آسکانی ،محمد ہاشم اور محمد بزنجو نے ساحلی بستی پشکان میں آبنوشی اسکیم کے تحت بور کی منظوری پر حاجی میر اکبر آسکانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر کے عوام بھی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پالیسیوں کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں گوادر کاشغر روٹ کے توسیعی منصوبے سے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی دورہوجائیگی حاجی میراکبرآسکانی نے کہا کہ گوادر کی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی صوبائی قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے سنئیر صوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں مسلم لیگ کے وزراء بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،ناراض بلوچوں کی قومی دھارے میں واپسی کیلئے مسلم لیگی قائدین کی کوششیں اس امر کا بین ثبوت ہیں کہ بلوچستانکے حالات میں بہتری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ،علاوہ ازیں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری حیدر اچکزئی ،اباسین خروٹی کی قیادت میں بھی مسلم لیگی کارکنوں کے نمائندہ وفد نے بھی صوبائی مشیر ماہیگیر ی حاجی میر اکبر آسکانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور پارٹی ایشوز کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا۔
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.