حکومت نے تاریخی بجٹ دے کر حکوت نے عوامی وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت کی ہے،آزادکشمیر کے وزیر ہاوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف

پیر 15 جون 2015 16:57

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) آزادکشمیر کے وزیر ہاوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے پیپلز پارٹی کے چوتھے بجٹ کو عوام دوست تعمیر ترقی کا شہکار تاریخی بجٹ قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے تاریخی بجٹ دے کر حکوت نے عوامی وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت کی ہے نئی آسامیوں کی تخلیق تعلیمیاداروں اورصھت مراکز کا قیام سینکڑوں کلو میٹر نئی سڑکات کی تعمیر تعلیم مواصلات صحت اور ہاوٴسنگ کیلئتے اربوں روپے کا بجٹ مختص کر کے حکومت نے آزادخطہ کی تقدیر بدل دی ہےء وہ گزشتہ روز بجٹ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بجٹ کے حوالہ سے بات چیت کر رہے تھے انھوں نے کہاکہ بجٹ تقریر کے دوران ڈیکس بجانے اور نعرے لگانے والوں کی اصلیت عوام جان چکی ہے انھیں ریاست کی تعمیر ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں مراعات حاصل کرنے کے باوجود عوامی مفاد کی بات نہ سننا ان کا وطیرہ بن چکا ہے لیکن ہمیں ان کی پوٴکوئی پرواہ نہیں ریاستی عوام کی فلاح اور ان سے کئیے گے وعدوں کی تکمیل ہمارا مشن ہے پیپلز پارٹی کے منشور اور انتخابی وعدوں کی تکمیل کیلئے ہر قدم اٹھایا جائے گا

متعلقہ عنوان :