اپنے دورحکومت میں رواداری اور وضع داری کی سیاست کو پروان چڑھایا ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

پیر 15 جون 2015 17:09

راولا کوٹ / کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے اپنے دورحکومت میں رواداری اور وضعداری کی سیاست کو پروان چڑھایا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے اسکی دھجیاں اڑادیں ہیں اور انتقامی کاروائیں کی وجہ سے تناؤ پایا جا تا ہے ہم اقتدار میں آکر عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے آزاد کشمیر سے غربت کا خاتمہ کریں گے اور عام آدمی کی حالت بہتر بنائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں راولاکوٹ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام کی صدارت سردار حنیف خان نے کی جبکہ اس موقع پر سردار نیر ایوب نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا ا علان کیا۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے کشمیر پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر ظفر انور، سابق مشیر سردار امتیاز خان،سردار نیر ایوب،سردار محبوب زمان، سردار عابد خان، سردار سجاد جعفر، طاہر شاہین،مختار ایڈووکیٹ، سردار نثار،سردار زاہد، رضوان خالد، سردار فاروق، سردار آزاد خان، گلفراز انقلابی، سردار سعید بلوچ، سردار ذوالفقار اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہہم اقتدار میں آکر عوام کو انکے حقوق واپس دلائیں گے اور پی پی اور ن لیگ نے جو گٹھ جوڑ اور مک مکاکر رکھا ہے

عوام اسے مسترد کردیں گے۔انھوں نے کہا کہ طرح قومی و ریاستی تشخص کو پامال کیا ہے اور کشمیری عوام کی عزت و غیرت خاک میں ملادی ہے عنقریب آزاد کشمیر کے عوام کے ہاتھ ان لوگوں کے گریبان تک ہونگے کیونکہ اب نظام تبدیل ہونے والا ہے اور تبدیلی آچکی ہے۔

لہذا آپ ناانصافی اور لوٹ مار کو روکنے کے لئے میرا ساتھ دیں اورآپ بہت جلد دیکھیں گے گے کہ ہم آزاد کشمیر کو ایک نا قابل تسخیر اورخوشحال معاشرہ بنا دیں گے۔جبکہ اس سے قبل آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کوٹلی میں ڈھیری نالہ کے مقام پر اپنے دیرینہ ساتھ چوہدری صدیق پٹواری مرحوم کی بر سی کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صدیق پٹواری جیسے ساتھیوں کی وجہ سے میں ہر مشکل سے مشکل وقت کا بھی انتہائی خندا پیشانی سے مقابلہ کیا۔

صدیق پٹواری نے پہلے میرے والد کے ساتھ اپنی وفا نبھائی اور بعد ازاں آخری دم تک میرے ساتھ شانہ بہ شانہ چٹان کی طرح میرا ساتھ دیا ۔اس موقع پر صدیق پٹواری کے بھائی چوہدری شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیق پٹواری ایک روادار اور وضعدار انسان تھے اور انکی دکھی انسانیت کی خدمت کی وجہ سے ہی آج انکی برسی پر ہزاروں کا مجمع اکٹھا ہے۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدرئی نے کہا کہ موت ایک ایسی چیز ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں باقی ہر حادثے اور دکھ کا انسان مقابلہ کرسکتا ہے۔

موت اٹل ہے اسلئے اس پر صبر ہی کیا جا سکتا ہے۔ہم چوہدری صدیق پٹواری کے خاندان اور دیگر سوگواران کے ساتھ اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہم صدیق پٹواری کی برسی کے موقع پر اس عہد کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم صدیق پٹواری کی زندگی جو کہ وفا اور لوگوں کی خدمت پر مبنی ہے ہم انکے مشن کو جاری رکھیں گے۔