Live Updates

رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز پر معیاری اشیاء کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائے جائے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدا وار کے چیئرمین سینیٹر ہدا یت اﷲ کی ہدایت

ای سی سی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دیدی ہے،اطلاق آٹے ، چینی ، گھی و تیل، دال چنا، دال مونگ ، دال ماش ، دال مسور ، سفید چنا ، بیسن ، کھجور ، باسمتی چاول ، سیلہ چاول ، ٹوٹا چاول ، مشروبات ، چائے کی پتی ، دودھ اور مرچوں پر ہوگا، ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کا رپوریشن کی بریفنگ

پیر 15 جون 2015 17:42

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیدا وار کے چیئرمین سینیٹر ہدا یت اﷲ نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد کسی کی ذات پر تنقیدکرنا نہیں بلکہ بہتر انداز میں ایسی سفارشات مرتب کرنا ہے جسکی بدولت اداروں کو درپیش مسائل کا حل ممکن ہو سکے اور کام میں بہتری آئے۔ وہ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔

کمیٹی کو یوٹیلیٹی سٹورز کا رپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے یو ایس سی کی مجموعی کا رکردگی اور رمضان پیکج کے حوالے خصوصی طور پر آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی ای سی سی نے 30اپریل اور 21مئی 2015کو ہونیوالے اجلاس میں 2015کیلئے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دی ہے جس میں مجموعی طور پر اربوں روپے کی سبسڈی دی جائیگی جسکا اطلاق آٹے ، چینی ، گھی و تیل، دال چنا، دال مونگ ، دال ماش ، دال مسور ، سفید چنا ، بیسن ، کھجور ، باسمتی چاول ، سیلہ چاول ، ٹوٹا چاول ، مشروبات ، چائے کی پتی ، دودھ اور مرچوں پر ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ رمضان میں سبسڈی اچھا اقدام ہے ۔تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ اسکی مناسب مانیٹرنگ کی جائے تاکہ عوام کو صحیح معنوں میں اس کا فائدہ پہنچے۔کمیٹی نے اپنی سفارشات مرتب کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کا نیٹ ورک مزید وسیع کیا جائے اور ان علاقوں میں بھی سٹور ز کی سہولیات فراہم کی جائیں جہاں اب تک کوئی برانچ نہیں کھولی جا سکی۔

چیئر مین قائمہ کمیٹی سینیٹر ہدا یت اﷲ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامت سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے میں بھی مدد ملے گی اور حکومت کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس بھی ملے گا۔ علاوہ ازیں کمیٹی نے سفارش کی تمام سٹورز کی کمپیوٹر ائزیشن کی جائے تاکہ شفاف انداز میں کام کو چلا یا جائے۔کمیٹی نے اس بات کی بھی سختی سے تاکید کی اور یہ سفارش کی کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اشیاء کی فراہم کو یقینی بنا یا جائے تاکہ کسی تکلیف نہ ہو۔

کمیٹی کے اراکین اور چیئر مین نے یہ بات زور دیکر کہی کہ دیہی علاقوں میں خصوصاً فاٹا اور بلوچستان میں نیٹ ورک پھیلانے کی اشد ضرورت ہے ۔کمیٹی نے یوایس سی کے ایم ڈی کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ اجلاس میں سینیٹرز میاں محمد عتیق شیخ اور مسز خالدہ پروین نے بھی شرکت کی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :