نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ٹارگٹ کلنگ تشویش ناک ہے ، نقاش

پیر 15 جون 2015 17:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) حریت کانفرنس لیڈر اور اسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش نے سوپور میں اعجاز احمد ریشی نام کے ایک اور معصوم انسان کے بیہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زبردست تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ تھمنے والی پُراسرار ہلاکتیں یہاں بڑے پیمانے پر ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان وارداتوں کو انجام دینے کا مطلب تحریک آزادی میں مشغول عوام کمیں خوف وہراس پیدا کرکے ان کو تحریک سے دور کرنا ہے ۔نقاش نے مفتی سرکار پر وار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اقتدار کی حوس کے لئے نئی دہلی کی بی جے پی حکومت سے ملکرکشمیریوں کو قتل کرنے اور ان کی رواں تحریک آزادی کو ختم کرنے کی سازش کی ہے۔نقاش نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس منتازعہ خطے میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں ہورہی معصوم ہلاکتوں کا نوٹس لینے اور قاتلوں کو قرار واقعی سزا دلوانے میں اپنا کلیدی رول ادا کرنے کی اپیل کی نقاش نے غمزدہ لواحقین سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حق میں صبر و استقامت کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :