اخوت ہیلتھ سروسز کے زیراہتمام ذیابیطس کے مریضوں کیلئے’’ رمضان اور ذیابیطس‘‘ کے عنوان سے سیمینارکا اہتمام
روزہ نہ صرف گناہوں بیماریوں کیخلاف بھی ڈھال ہے، روزہ رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں ‘ پروفیسر ڈاکٹرمحمود ناصر ملک
پیر 15 جون 2015 17:58
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) اخوت ہیلتھ سروسز کے زیراہتمام مرحبا شادی ہال، کالج روڈ میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے’’ رمضان اور ذیابیطس‘‘ کے عنوان سے ایک سیمینارکا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ذیا بیطس کے ماہرین پروفیسر ڈاکٹرمحمود ناصر ملک، پروفیسر بلال بن یونس، ڈاکٹر عمران حسن خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نازیہ طاہر، ڈاکٹر طاہر رسول،ڈاکٹر عصمت لغاری ،غذائی معلومات کی ماہرڈاکٹر فائزہ کمال’ اخوت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار ہا شمی‘مفتی محمد اسحق ساقی الازہری اور سول سوسائٹی کے علاوہ شوگر کے مریضوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹرمحمود ناصر ملک نے کہا کہ روزہ نہ صرف گناہوں بلکہ بیماریوں کیخلاف بھی ڈھال ہے۔(جاری ہے)
رمضان ضبط نفس اور اپنے آپ پہ قابو رکھنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال بھر اور رمضان میں بھی سمجھداری اور صحت مند طریقے سے کھانا کھائیں اور یاد رکھیں ضرورت سے زیادہ کھانا اور غلط کھانوں کا انتخاب ( مثلاً تلی ہوئی اور بیکری کی بنی ہوئی اشیاء، مٹھائیاں) زیادہ مقدار میں کھانے سے نہ صرف آپ کا وزن بڑھے گابلکہ یہ آپکے بلڈ گلو کوز کی سطح کو بھی زیادتی اور عدم توازن کی جانب لے جائے گا۔
کھانے کی مقدار معتدل رکھیں۔ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد ذیا بیطس کے مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس کے بچاؤ کے متعلق ہنگامی سطح پر آگاہی فراہم نہ کی گئی تو یہ مرض مزید تیزی سے پھیلتا جائے گا۔ہمارے شہروں میں اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ شہری آبادی کو دیہات میں رہنے والوں کی نسبت زیادہ خطرہ ہے اور اس کی وجہ لائف سٹائل،موٹاپا اور فاسٹ فوڈ کا بکثرت استعمال ہے۔ڈاکٹر طاہر رسول نے کہاکہ اگر آپ روزے رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور آپ کو ذیا بیطس ہے تو یہ اہم ہے کہ آپ رمضان شروع ہونے سے پہلے جتنی جلدی ممکن ہو سکے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں ۔ اگلے چند سالوں میں رمضان کا مہینہ گرمیوں میں آئے گااور روزے کا دورانیہ بھی خاصہ طویل ہو گا اس لئے زیادہ دورانئے کا روزہ آپ کو ہائپوگلائسیمیا ( خون میں گلوکوز کی کمی )اور ڈی ہاہیڈریشن ( جسم میں پانی کی کمی ) کے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ڈاکٹر عمران حسن نے کہا کہ روزے رکھنا ایک ذاتی فیصلہ ہے جس کو اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بعد کرنا چاہیے۔ ذیابیطس کے حامل کچھ لوگوں کے لئے روزہ رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے یا ان کی صحت کیلئے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ روزے رکھنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔آپ کو سحری قدرے تاخیر سے کرنی چاہیے ، نصف رات کو نہیں ، یہ طریقہ کار روزے کے دوران آپ کے گلوکوز کی سطح کو زیادہ متوازن رکھنے میں مدد دے گا۔ غذائی ماہر فائزہ کمال نے کہا کہ سحری کے وقت آپ کو نشاستہ دار کھانا کھانا چاہیئے جو جسم میں توانائی کو دیر تک بحال رکھتا ہے، مثلاًکئی قسم کے اناج ( ملٹی گرین) کو ملا کر بنائی گئی روٹی ، جو کا دلیا، باسمتی چاول بمعہ لوبیا (بینز)، دالیں ، پھل، اور سبزیاں اور مزید خوراک جو روزے کے دوران آپ کے گلوکوز کی سطح کو متوازن رکھے گی۔ اس میں چپاتیاں اور سوجی بھی شامل ہیں ۔ تمام کھانوں کی طرح ان کو بھی سمجھداری سے استعمال کریں نہ کہ زیادہ کھائیں اس کے علاوہ زیادہ مقدار میں پانی پینا یاد رکھیں ۔پروفیسر بلال بن یونس نے کہا کہ یاد رکھیں کہ تراویح ایک لمبی عبادت ہے جس کے دوران آپ ڈی ہائیڈ ریشن کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ تراویح کے دوران ذیابیطس سے بچنے کیلئے یقینی بنائیں تاکہ افطار میں نشاستہ دار خوراک کھائیں کیونکہ یہ آہستہ آہستہ ہضم ہوتی ہے۔ افطار کے بعد کافی مقدار میں پانی پیں اور ترایح میں اپنے ساتھ پانی کی بوتل اور گلوکوز یا مشروب لے کر جائیں۔اگر آپ روزے کے دوران اپنے آپ کو صحت مند محسوس نہ کریں تو اپنا گلوکوز لیول چیک کریں۔ بلڈگلوکوز کی سطح پر نظر رکھنے کے لئے اپنے خون کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں اس سے آپ کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.