اینٹی ڈینگی ڈے کے حوالہ سےانسداد ڈینگی آگہی واک کا اہتما م کیا گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 15 جون 2015 18:08

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ڈی سی او طلعت محمو د گو ندل نے انسداد ڈینگی ڈے کے مو قع پر منعقدہ سمینا ر سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈینگی ، پو لیو اور دیگر متعدی بیما ریوں کے خا تمہ کیلئے حکو مت پنجاب کی ہدا یت پر گراس روٹ لیول پر عوامی آگہی اور علا ج معالجہ کیلئے اقداما ت بر وٴئے کا رلا ئے جا رہے ہیں ۔حکو مت کی مکمل کو شش ہے کہ ان بیما ریوں کو پھیلنے سے روکا جا سکے تا ہم حکو مت کی کو ششیں کمیونٹی /عوام کے تعاون سے ڈینگی سے بچا وٴ کے سلسلہ میں عوام النا س کو احتیا طی تدابیر علا ج معالجہ اور دیگر سہو لتوں سے آگاہ کر نا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ضلع میانوالی ڈینگی جیسے مو ذی مر ض سے محفوظ ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے ڈینگی فری ضلع ہے تاہم حفظ ما تقدم کے طور پر ڈینگی مچھر کی افزائش کے تما م اسبا ب و علل کا خا تمہ کر کے ہی ڈینگی فری ضلع ہو نے کے اعزاز کو بر قرار رکھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ احتیا طی تدابیر اور اقدا ما ت سے ڈینگی سے مکمل محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے گھروں میں خودا ن احتیا طی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں بلکہ اس پیغا م کو دوسروں تک پہنچا نے میں محکمہ ہیلتھ سے تعاون کر یں ۔انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو اس سلسلہ میں ہیلتھ انسپکٹر ز کو متحرک کر نے ، ٹا ئر شا پس ، کبا ڑخانوں ، کمر شل اور صنعتی اداروں کو تواتر سے چیک کرنے کی ہدا یت کی ۔

ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شا ہد نذیر چوہدری نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع بھر میں محکمہ ہیلتھ کی خصوصی ٹیمیں اور ہیلتھ انسپکٹر ز لا روا سا ئیڈنگ سر وے ، ٹا ئر شا پس ، کبا ڑخانوں اور کا روبا ری کمر شل و صنعتی اداروں کی چیکنگ میں معروف عمل ہیں اور اس امر کی بھرپو ر کو شش کر رہے ہیں کہ ضلع بھر میں مچھروں کی افزائش نہ ہو نے پا ئے ۔ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نیازی ، کو ارڈی نیٹر سپیشل پر وگرام ڈاکٹر سجا د حسین ،عمر دراز خان شیروانی ا ور سی ڈی سی سپر وائزر چو ہدری محمد نا ضر نے خطاب کر تے ہو ئے ڈینگی مچھر سے بچاوٴ کی احتیا طی تدابیر ، ڈینگی بخا رکے پھیلنے کی وجوہا ت ، علا ما ت اور علا ج معا لجہ سے متعلق اقدا ما ت پر رو شنی ڈالی۔

ضلعی صدرمسلم لیگ ( ن) سا جد خان نیا زی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ متعدی بیما ریو ں سے بچا وٴ کیلئے ہمیں نبی آخر الزما ن حضرت محمد کے فرمان صفائی نصف ایمان ہے پر مکمل عملدرآمد کر نے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جسما نی رو حا نی اور ما حولیا تی صفائی کو یقینی بنا لیں توان بیما ریوں سے مکمل محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :