ما ہ صیا م میں عام آدمی کو سستی اور معیا ری اشیاء کی مقرر ہ نر خوں پر فراہمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 15 جون 2015 18:08

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)ڈی سی او طلعت محمو د گو ندل نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب کی ہدا یت پر ما ہ صیا م میں عام آدمی کو سستی اور معیا ری اشیاء کی مقرر ہ نر خوں پر فراہمی اور گرانفروشی کے سد با ب کیلئے اقداما ت بر وٴئے کا رلا ئے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کمیو نٹی با لخصوص تا جر ان ،دکا نداران اور حکو مت سے تعاون کر یں ۔

اورماہ صیا م میں منا فع کی شرح کو کم سے کم سطح پر لے کر آئیں تا کہ لو گوں کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف مل سکے ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی او آفس میٹنگ روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پرا ئس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔انہوں نے بتایا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر رمضان با زاروں میں دس کلو آٹے کا تھیلا 310رو پے میں جبکہ چینی 52رو پے کلو فراہم کی جا ئے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ فیئر پرائس شا پس پر دس کلو آٹے کا تھیلا 330رو پے میں دستیا ب ہو گا ۔اجلا س میں مختلف اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں پر نظر ثانی کر تے ہو ئے ما ہ صیا م کے پیش نظر اشیا ء کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا اور با ہمی مشا ورت سے 25سے زائد اشیا ئے ضروریہ کے نئے نر خوں کا تعین کیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پر ائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں جو نئے نرخ متعین کئے گئے اس کے مطابق آ ٹا کھلا 38روپے کلو ،بیس کلو کا تھیلا 740روپے، دا ل ما ش دھلی ہو ئی 170رو پے فی کلو ، دال مو نگ دھلی ہو ئی 152رو پے فی کلو ، دال چنا مو ٹی 88رو پے فی کلو ، دال مسور 120رو پے فی کلو ، دا ل مسور باریک 160رو پے فی کلو ، چنا مو ٹا (لو کل)90رو پے فی کلو ،چنا وائٹ بگ 95روپے فی کلو،چنا با ریک 92رو پے فی کلو ،چنا وائٹ تھل 94روپے فی کلو ، بیسن 90ر وپے فی کلو ، چینی ہو ل سیل ریٹ 2+رو پے فی کلو ،رائس با سمتی سپر کر نل نئی 80روپے فی کلو ،رائس کچی با سمتی سپر کر نل پرانی 115رو پے فی کلو ، رائس سیلا سپر کرنل نیو95رو پے فی کلو ،رائس سپر کر نل 115روپے فی کلو، سرخ مر چ 230رو پے فی کلو ، گھی ( اندسٹریز ڈیپا رٹمنٹ کے جا ری کر دہ نر خوں کے مطابق) بڑا گو شت 250روپے فی کلو ،چھو ٹا گوشت 500رو پے فی کلو ، دہی 70رو پے لٹر ،دودھ60رو پے فی لٹر ، پکو ڑے 180رو پے فی کلو ، سمو سہ آلو سبزی والا دس رو پے فی سمو سہ ، سمو سہ قیمے والا 16رو پے فی سمو سہ ، روٹی سو گرام وزن پا نچ رو پے فی رو ٹی اور نا ن 120گرام وزن سا ت روپے فی نا ن کے نر خ مقرر کئے گئے ۔

ڈی سی او طلعت محمو د گو ندل نے ما ہ صیا م میں مدنی دستر خوان کے سلسلہ میں بھی شرکا ء سے تعاون کی اپیل کی ۔اجلا سمیں اسسٹنٹ کمشنر ز متعلقہ محکموں کے افسران ، صدر ڈسٹر کٹ با ر ، تا جران ، دکا نداران اور صارفین تنظیموں کے نمائندہ اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔