تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پوراکر دیا،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عارف یوسف
پیر 15 جون 2015 18:12
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون،پارلیمانی امور اور انسانی حقوق عارف یوسف نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پوراکر دیا جبکہ کرپشن سے پاک شفاف نظام کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے سے متعلق پالیسیوں کی بدولت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روزبروزاضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ آزاد منتخب نمائندے بھی جوق در جوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔
وہ پشاور میں منعقدہ ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں یونین کونسل31نوتھیہ قدیم سے آزاد منتخب ممبرٹاؤن تھری فیض اﷲ بخش ایڈوکیٹ نے بڑی تعداد میں اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور عمران خان کے ویژن اور پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور کی عمر بھر پاسداری کرنے کے عزم کااظہار کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ٹاؤن ممبرفیض اﷲ بخش ایڈوکیٹ اور دیگر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عارف یوسف نے امید ظاہر کی کہ نئے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت سے بہتر اندازمیں لوگوں کی خدمت اور عوامی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ عوامی ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کرپشن سے پاک،شفاف طریقہ کارکو یقینی بنایاجائے گا تاکہ عوام حقیقی طور پر مثبت تبدیلی کے ثمرات سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.