خیبرپختونخوا نے سائیکلنگ کے فروغ میں ہمیشہ سے کلیدی ومثبت کرداراداکیاہے،حاجی سہیل روف

پیر 15 جون 2015 18:14

خیبرپختونخوا نے سائیکلنگ کے فروغ میں ہمیشہ سے کلیدی ومثبت کرداراداکیاہے،حاجی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پشاورڈسٹرکٹ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرحاجی سہیل روف نے کہاہے کہ صوبے خیبرپختونخوا نے سائیکلنگ کے فروغ میں ہمیشہ سے کلیدی ومثبت کرداراداکیاہے جس کا اعتراف سابقہ وموجودہ تمام حکومتوں نے واضع طورپرکیامگرافسوس کے بلند وبالا دعوے کرنے والی حکومتوں نے پشاورمیں ویلوڈرم کے وعدے کوآج تک پورانہیں کیاہے جس کی وجہ سے ہمارے بچوں اوربچیوں کواپنی صلاحیتین بین الاقوامی سطح پرمنوانے میں بے انتہامشکلات کاسامناہے اگرآج ویلوڈرم بنادیاجاتاہے تومیں پورے وثوق سے اعلان کرتاہوں کہ ایک ڈیڑھ سال بعد پاکستان کے تمام اعزازت خیبرپختونخواکے کھلاڑیوں کے پاس ہونگے جبکہ انشاء اﷲ ایشیاء کی سطح پرہمیں ہرانا اتناآسان نہیں ہوگا۔

حاجی سہیل روف نے کہاکہ اس وقت بھی ملکی سطح کیکئی ایک اعزازت ہمارے کھلاڑیوں ،اویس احمد،مرادعلی کے نام ہیں جبکہ دیگر بچے بھی بہت تیزی کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہورہے ہیں تاہم بدقسمتی سے ان بچوں کے لیے صوبے میں کوئی خاطرخواہ سہولیات میسرنہیں ہمارے ساتھ گذشتہ پندرہ سالوں سے ویلوڈرم بنانے کے وعدے کئے جارہے ہیں مگرکسی بھی حکومت نے عملی طورپراس حوالے سے کام نہیں کیاہے جس کانقصان ہمارے بچوں کوہورہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پشاورکی تاجربرادری سے بھی سپورٹس کی ترقی وترویج میں بڑھ چڑھ کرکام کرنے کی درخواست کی اورکہاکہ شہر کے بچوں کی خدمت ہم سب پرفرض ہے جب ہمارے بچے تندرست ،خوش حال ہونگے تویقینا اس سے بڑھ کراورخوشی ومسرت کی کیابات ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :