مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر گزشتہ برس سے بڑھ کر احتیاطی انتظامات کئے جائیں،،متعلقہ صوبائی اور وفاقی ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے فرائض سرانجام دیں، غفلت کسی صورت برداشت نہیں کرونگا‘کابینہ کمیٹی انتظامیہ سے مل کر تجاوزات ختم کرائے،کمیٹی دوروں کیلئے میرا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر سکتی ہے،دریاؤں کے بند اور پشتے مضبوط بنانے کیلئے جدید طریقے اپنائے جائیں،غیر قانونی شگاف ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،محکمہ صحت ضروری ادویات کے سٹاک کو یقینی بنائے،دور آمریت میں پنجاب کے سابق حکمرانوں نے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کرکے عوام کے حقوق کو پامال کیا،مون سون اور ممکنہ سیلاب بارے احتیاطی انتظامات کی خود نگرانی کرونگا
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب
پیر 15 جون 2015 18:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں مون سون کی آمد اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے تمام احتیاطی انتظامات مکمل کئے جائیں، تمام صوبائی اور وفاقی متعلقہ ادارے باہمی کوآرڈینیشن سے فرائض سرانجام دیں، رواں برس گزشتہ برس سے بڑھ کر انتظامات ہونے چاہئیں،صوبائی اور وفاقی اداروں کو مربوط قریبی را بطے کے تحت کام کرنا ہوگا، متعلقہ محکموں کے مابین کوآرڈینیشن میں فقدان کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کابینہ کمیٹی برائے فلڈ محکمہ موسمیات سے قریبی رابطہ رکھے اور روزانہ کی بنیاد پر موسم کی صورتحال کے حوالے سے معلومات حاصل کی جائیں،وزیراعلیٰ نے دریاؤں کے بیڈ کے اندر موجود تجاوزات کو فوری ختم کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کمیٹی متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے مل کر تجاوزات فی الفور ختم کرائے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.