بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے رقم مختص نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب
پیر 15 جون 2015 18:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے رقم مختص نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے 19جون تک جواب طلب کر لیا ۔سوموار کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے احتجاج ختم کرانے کے لئے نابینا اور معذور افراد سے بجٹ میں ان کو مراعات دینے کے لیے رقم مختص کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر صوبائی حکومت نے بجٹ میں نابینا اور معذور افراد کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی جس کی وجہ سے وہ دوبارہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر آسکتے ہیں۔
نابینا اور معذور افراد کو ملازمت دینا ان کا بنیادی حق ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو نابینا اور معذور افراد کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد پنجاب حکومت سے 19جون تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.