کراچی ؛ ساؤتھ زون پولیس کیجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں 87 ملزمان گرفتار
پیر 15 جون 2015 18:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ساؤتھ زون پولیس کی کرمنلز کے خلاف کارروائیوں میں 87 ملزمان گرفتار جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ‘ گاڑیاں‘ لوٹی ہوئی پراپرٹی‘ منشیات‘ مضر صحت گٹکا‘ مین پوری‘ آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم برآمد کرلی گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد کی ہدایت پر ساؤتھ زون میں کرمنلز وجرائم پیشہ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 87 ملزمان کو گرفتار کیا گیا‘ گرفتار شدگان میں ڈکیت وموٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 9 ملزمان جوا سٹہ کھیلنے والے 18 ملزمان‘ منشیات کے مقدمات میں 8 ملزمان‘ مضر صحت گٹکا ومین پوری سپلائی کرنے والے 3 ملزمان جبکہ پولیس کو متفرق اور سنگین مقدمات میں مطلوب 45 ملزمان جن میں مفرور واشتہاری بھی شامل ہیں گرفتار کئے گئے۔
پولیس نے گرفتار شدگان سے ایک نائن ایم ایم‘ 10 پستول 10 میگزین‘ متعدد کارتوس‘ مختلف علاقوں سی چھینی گئی 2 موٹر سائیکلیں‘ 3 کلو گرام چرس اور بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ومین پوری‘ آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم 12 ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.