الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو بائیس مبینہ دھاندلی کیس میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کے متعلق فیصلے کومقدمے کے حتمی فیصلے کے ساتھ مشروط کر دیا
پیر 15 جون 2015 18:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے ایک سو بائیس مبینہ دھاندلی کیس میں نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ کے متعلق فیصلے کومقدمے کے حتمی فیصلے کے ساتھ مشروط کر دیا۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
(جاری ہے)
فیصلے کے مطابق ٹریبونل نے نادرا کو سپلیمنٹری رپورٹ جمع کروانے کے متعلق احکامات جاری نہیں کیے تاہم ٹریبونل فوری طور پر رپورٹ کے حوالے سے احکامات جاری کرنا نہیں چاہتا کیونکہ اس سے کیس پر اثر پڑ سکتا ہے ٹریبونل رپورٹ کو فوری طور پر قانونی قرار دے رہا ہے نہ ہی غیر قانونی اس لیے رپورٹ کے متعلق حتمی فیصلے میں ہی حکم جاری ۔
سردار ایاز صادق کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فرانزک رپورٹ پر دونوں فریقین کے اعتراضات کے بعد چیرمین نادرا نے سپلیمنٹری رپورٹ تیار کی جو قانون کے مطابق ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت سترہ جون تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا سماعت کے بعد ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.