سزائے موت کے منتظر مجرم کو تختہ دار پر چڑھائے جانے سے ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کے نفسیاتی مریض ہونے کے باعث اسکی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے احکامات جاری کردئیے

پیر 15 جون 2015 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں سزائے موت کے منتظر مجرم کو تختہ دار پر چڑھائے جانے سے ایک روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے مجرم کے نفسیاتی مریض ہونے کے باعث اسکی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق مجرم خضر حیات کو2003 میں قتل کے الزام میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تمام عدالتوں سے رحم کیاپیلیں مسترد ہونے کے بعد اسکے بلیک وارنٹ جاری کردئیے گئے اورمجرم کو16جون کو پھانسی دینے کی تاریخ طے کی گئی ۔

گزشتہ روز مجرم کے لواحقین کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی کہ مجرم جیل میں رہ کر نفسیاتی مریض بن چکا ہے ۔ قانون کے مطابق سزائے موت پر عملدرآمد کرنے سے قبل مجرم کا مکمل صحت یاب ہونا ضروری ہے۔ مجرم کی جانب سے پیش ہونے والی وکیل خاتون مریم حق پیش ہوئی ۔ ہائیکورٹ نے مجرم حضرحیات کی سزائے موت پر عملدرآمد کو مئوخر کرنے کے احکامات جاری کردئیے

متعلقہ عنوان :