ہاکی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ بھرپور تعاون کررہی ہے ، رانا مجاہد

پیر 15 جون 2015 19:03

ہاکی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ بھرپور ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں ، اسی بدولت ٹیم کی اولمپکس کوالیفائی راؤنڈ میں شرکت یقینی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ ہاکی پر سرکاری اور نجی اداروں کو بھی توجہ دینا ہوگی بھارت اور یورپ کے کئی ملکوں میں اس کھیل کیلئے خصوصی بجٹ رکھا تاہے رانا مجاہد نے کہا کہ فیڈریشن کو فنڈ ملتے ہی تمام کھلاڑیوں کو ان کے ڈیلی الاؤنس اور معاہدے کی رقم دے دی جائے گی امید ہے ٹیم اولمپک گیمز کیلئے کوالیفائی کرے گی

متعلقہ عنوان :