بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق قوانین کا جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے

وزیراعظم نواز شریف کی اعلیٰ سطح بین الوزارتی خصوصی کمیٹی کو ہدایت

پیر 15 جون 2015 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے اعلیٰ سطح بین الوزارتی خصوصی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق قوانین کا جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کرے۔ پیر کو وزیراعظم نواز شریف نے بین الاقوامی این جی اوز سے متعلق قوانین کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اعلیٰ سطح بین الوزارتی خصوصی کمیٹی کو ہدایت کی کہ قوانین کا جائزہ لے کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، کمیٹی پاکستان میں کام کرنے والی این جی اوز سے متعلق قوانین کا جائزہ لے گی، بین الاقوامی این جی اوز کی رجسٹریشن کیلئے قواعد و ضوابط کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :