ایئر انڈیا کا طیارہ سرینگر میں لینڈنگ کے دوران خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

سرینگر ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے،حکام ائیر انڈیا

پیر 15 جون 2015 19:20

سرینگر/ نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا،سرینگر میں لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر انڈیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز AI-821 جس میں 149 مسافر سوار تھے کاسرینگر میں لینڈنگ کے دوران ٹائر پھٹ گیا تاہم طیارے کے پائلٹ نے بحفاظت جہاز کو اتار لیا اور تما م مسافر محفوظ رہے ۔طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث پروازو ں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور سرینگر ائیرپورٹ کی طرف آنے والی تمام پروازوں کا رخ چندھی گڑھ کی طرف موڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :