بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دھمکیاں برداشت نہیں کر سکتے، افغانستان، بھارت یا کوئی بھی ملک ہو پاکستان کو بالادست ہونا چاہیے، بھارت پاکستان کو ایک مخصوص سطح پر رکھنا چاہتا ہے، آپریشن ضرب عضب ماضی کی غلطیوں کا ملبہ صاف کر رہا ہے

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب

پیر 15 جون 2015 19:30

بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دھمکیاں برداشت نہیں کر سکتے، افغانستان، ..

اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دھمکیاں برداشت نہیں کر سکتے، افغانستان، بھارت یا کوئی بھی ملک ہو پاکستان کو سپریم ہونا چاہیے، بھارت پاکستان کو ایک مخصوص سطح پر رکھنا چاہتا ہے، آپریشن ضرب عضب ماضی کی غلطیوں کا ملبہ صاف کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ماضی میں ہم ایک ایسی جنگ کا حصہ بنے جو ہماری نہیں تھی، اور آپریشن ضرب عضب ماضی کی اپنی غلطیوں کا ملبہ صاف کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ایک مخصوص سطح پر رکھنا چاہتا ہے لیکن ہم پالیسی پاکستان کے حق میں ہونی چاہیے، افغانستان ہو یا بھارت یا کوئی بھی ملک ہو، پاکستان کو ہر حال میں سپریم ہونا چاہیے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن دھمکیاں برداشت نہیں کر سکتے، پاک چین اقتصادی راہداری کے اثرات تمام خطے پرمرتب ہوں گے۔