ڈی جی رینجر کراچی کے انکشافات و بیان کی مکمل تحقیقات ہو نی چاہئے،عبدالرحمن عزیز
’را‘ اپنے پرانے ایجنٹوں کے ذریعے کراچی میں عدم استحکام چاہتی ہے، محب وطن قوتیں رینجرز کا ساتھ دیکر عزائم ناکام بنائیں، رہنماء جے یو آئی پنجاب
پیر 15 جون 2015 20:24
راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے کہا ہے کہ ڈی جی رینجر کراچی کے انکشافات و بیان کی مکمل تحقیقات ہو نی چا ہیئے اس بیان سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا ۔
(جاری ہے)
ڈی جی رینجر کے بیان کی روشنی میں قانون نا فظ کر نے والے ادارے کراچی میں اگر مزید بھرپور اپریشن جا ری رکھیں اور سندھ کی صوبائی حکومت نیک نیتی کے ساتھ قانون نافظ کر نے والے اداروں کا ساتھ دیں تو کراچی کے بھتا خوروں ، ٹارگٹ کِلنگ ،زمینوں پر قبضے کے جرائم بہت حد تک کم ہو جا ئیں گے اور ان جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کر نے والی بڑی لسانی جماعت کی قیادت کاقبلہ درست ہو جا ئے گا۔
رینجر نے کراچی میں قیام امن کے حوالہ سے پیش رفت میں قابل تحسین کردار ادا کیا ہے اس وقت ،، را،، کراچی میں اپنے پرانے ایجنٹوں کے ذریعے کراچی میں عدم استحکام چاہتی ہے۔ محبِ وطن سیاسی قوتیں متحد ہو کر رینجر کا ساتھ دیں اور،،را،، کے عزائم ناکام بنائیں ۔ ایک لسانی جماعت کی قیادت کی طرف سے قانون نافظ کر نے والے اداروں کی قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے اور سانحہ بلدیہ ٹاؤن اور نائن زیرو سے پکڑے جا نے والے ملزموں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جا ئے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.