اوستہ محمد ،بجلی کے غیر قانونی کنڈا کلچر ،بل ادا نہ کرنیوالے صارفین کیخلاف ایس ڈی او کا آپریشن

پیر 15 جون 2015 20:24

اوستہ محمد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) اوستہ محمد میں بجلی کے غیر قانونی کنڈا کلچر ،بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف ایس ڈی او آپریشن محمد دین انصاری ایل ایس میر ہزار خان بوہڑ ایل ایس سنجیت کمار اور کوئٹہ سے آئی ہو ئی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف محلوں سینیما روڈ اسٹیشن روڈ سمیت دیگر مقامات پر گرینڈ آپریشن کرکے درجنوں غیر قانونی طور پر چلنے والے کنیکشن کاٹے گئے اور لاکھوں روپے جرمانہ اور بل کی ادائیگی کی مد میں وصول کیا گیا اس موقع پر ایس ڈی او آپریشن واپڈا محمد دین انصاری ایل ایس سٹی میر ہزار خان بوہڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں غیر قانونی کنڈا کلچر کا خاتمہ کرکے رہے گے کسی کو بھی بجلی چوری کرنے نہیں دے گے اور ان عناصر کے خلاف کاروائی کا دائرہ وسیع کیا جائے گے بجلی چوروں کو قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا اور بجلی کے بقایاجات نہ دینے والے صارفین کی بجلی کاٹی جائے گے شدید گرمی میں واپڈا ملازمین دن رات محنت میں مصروف ہے عوام کو بجلی کی فراہمی ہر ممکن بنائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :