ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قر بانیوں پر فخر کرتے ہیں ‘چوہدری محمد سرور

قوم دہشت گردی کے خلاف میں جانوں کے نذرانے دینے والوں کو ہمیشہ سلام پیش کرتی رہیگی‘سابق گورنر پنجاب

پیر 15 جون 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی قر بانیوں پر فخر کرتے ہیں ‘قوم دہشت گردی کے خلاف میں جانوں کے نذرانے دینے والوں کو ہمیشہ سلام پیش کرتی رہیگی‘ملک میں امن سے تر قی خوشخالی اور غیر ملکی سر مایہ کار ہ ممکن ہو سکتی ہے ‘دہشت گر د ملک وقوم کے دشمن ہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا ‘موجودہ حکمرانوں کو اپنی تر جیجات بد لنا ہو گا او ر انکا ایجنڈ سیاسی مشہور ی نہیں ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈ نگ ‘مہنگائی اور کر پشن جیسے ناسور کو ختم کر نا ہو نا چاہیے ۔

تحر یک انصاف کے بر یگیڈر(ر) اسلم گھمن ‘عمرمئیرکی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو میں تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک وقوم کیلئے ایک ناسور بن چکی ہے جسکے خاتمہ کیلئے فوجی آپر یشن ضرب عضب میں پاک افواج کے افسران اور جوانوں نے جو قر بانیں دیں ہیں پوری قوم انکو سلام پیش کرتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملک میں امن کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں انکے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہو نے چاہیے اور آخری دہشت گردی کے خاتمے تک فوجی آپر یشن ضرب عضب جاری رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت اور ملک کی تر قی وخوشخالی ہے جس کیلئے ہم ہر فورم پر آواز بلند کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :