سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا

ایل ایس ای 25 انڈیکس182.53 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6011.40 بندہوا

پیر 15 جون 2015 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) لاہور سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس182.53 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ6011.40 بندہوا۔مجموعی طور پر90کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔19 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ14کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 57 کمپنیو ں کے حصص میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں کل44 لاکھ39 ہزار 500حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں نمر انڈسٹریل کیمیکل لمیٹڈکے14لاکھ62 ہزار500حصص ۔پیس پاکستان لمیٹڈکے7لاکھ46 ہزار حصص۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے4لاکھ58 ہزارحصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضا فہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.36روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت3.15روپے کم ہو گئی۔