ڈی جی رینجرز سندھ کے بیان پر سرکاری بیان،حکومت نے چپ سادھ لی

پیر 15 جون 2015 20:58

ڈی جی رینجرز سندھ کے بیان پر سرکاری بیان،حکومت نے چپ سادھ لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ”زمانہ کچھ بھی کہے ہم نے چپ سادھ لی“ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر فرحت الله بابر نے تحریک التواء کی منظوری کیلئے ایوان میں کہا کہ ڈی جی رینجرز سندھ نے کراچی میں جرائم کی حد تک لرزہ خیز انکشافات اور اس کے پیچھے محرکات کے بارے میں سرکاری بیان دیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس پر چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان راجہ ظفر الحق سے استفسار کیا کہ کیا آپ تحریک التواء پیش کریں گے ؟جس پر راجہ ظفر الحق نے سر ہلاتے ہوئے نفی میں جواب دیا تو چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کیا توزیر مملکت بلیغ الرحمن نے ایوان کو بتایا کہ جو حکم دیا گیا حکومت ویسا ہی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :