Live Updates

تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کا اقدام اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پیر 15 جون 2015 21:09

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیرکو پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر اور پارٹی رہنما عامر مغل کی جانب سے دائر درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بناتے ہوئے عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ آئی سی ٹی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء ڈرافٹ کی سیکشن 25(k) کو غیر قانونی قرار دیا جائے جس کی رو سے شہریوں کو کوئی سیاسی پلیٹ فارم استعمال کرنے یا سیاسی حمایت کرنے روکا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ فرخ ڈال کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت آج عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اﷲ پر مشتمل ڈویژن بنچ کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات