اسلام آباد ہائیکورٹ کاپی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر کی توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کو نوٹس
پیر 15 جون 2015 21:11
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئر ایس ایم زوہیر خالد کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا۔
(جاری ہے)
پیر کو جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست کی سماعت کی تو ایس ایم زوہیر خالد کی جانب سے انعام الرحیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ میرے موکل نے علی اکبر شیخ کو ڈی جی پاک پی ڈبلیو ڈی کی تقرری چیلنج کر رکھی ہے۔
16 اپریل 2015ء کو عدالت عالیہ نے متفرق درخواست پر ہدایت جاری کی کہ آئندہ تاریخ سماعت تک درخواست گزار کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے مگر اس کے باوجود 12 جون کو ان کا تبادلہ لاہور سے کوئٹہ کر دیا گیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس شاہ رخ ارباب کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.