ھاریاں میں ڈینگی آگاہی واک اینڈ سیمینار کا انعقاد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 15 جون 2015 21:22

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)گذشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر کھاریاں میں ڈینگی آگاہی واک اینڈ سیمینار کا انعقاد ہوا،جس کی سرپرستی ڈاکٹر سید علی محمد شاہ ڈپٹی ڈسڑکٹ آفیسرہیلتھ کھاریاں اور ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے کی اس موقع پرنعیم مشتاق سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر،ڈاکٹر سید علی محمد شاہ اور ڈاکٹر فاروق بنگش نے ڈینگی آگاہی کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پرلیڈی ورکر ہیلتھ ، ڈاکٹر ـحضرات اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی سیمینار کے بعدواک آؤٹ کا اہتمام کیا گیا۔