وفاقی حکومت کے تعاون سے حلقہ انتخاب میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر پر 70کروڑ روپے لاگت آئے گی ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے وزراء بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں ،ناراض بلوچوں کی قومی دھارے میں واپسی کے لیے مسلم لیگی قائدین کی کوششیں اس امر کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ،مشیر برائے ماہی گیری حاجی میر آکبر آسکانی

پیر 15 جون 2015 21:44

کوئٹہ ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ماہی گیری وپاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء حاجی میر آکبر آسکانی نے کہا ہے کہ و فاقی حکومت کے تعاون سے حلقہ انتخاب میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر پر 70کروڑ روپے لاگت آئے گی ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے وزراء بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے ،ناراض بلوچوں کی قومی دھارے میں واپسی کے لیے مسلم لیگی قائدین کی کوششیں اس امر کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ،ضلع گوادر کے عوام بھی مسلم لیگ کے مرکزی قیادت وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پالیسوں کی بھر پور تائید وحمایت کرتے ہیں ،گوادر کاشغر روٹ کے توسیع منصوبے سے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی دور ہوجائیگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کودشت بلنگور اور گوادر پشگان سے آئے ہوئے عوامی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔حاجی میر آکبر آسکانی نے کہا کہ اسلام آباد دورے میں وفاقی وزیر دفاع پانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات کے دوران حلقہ انتخاب کی پسماندگی دور کرنے کے لیے دشت کو بجلی فراہمی کے منصوبے کے تحت گریڈاسٹیشن قائم کرنے کی منظوری حاصل کی ہے جوموجودہ جمہوری حکومت کا مکران ڈویژن کے عوام کیلئے تحفہ ہے ، اس وقت تحصیل دشت کے 23گاؤں میں بجلی فراہمی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اس منصوبے کی افادیت اور علاقے کے عوام کے مطالبے پر دیگر دیہاتوں میں بجلی فراہمی کے منصوبے کے تحت مزید 5کروڑ روپے فنڈز فراہم کیا جائیگا دشت کے ہر گاؤں اور ہر کوچے میں بجلی فراہم کرکے علاقے کے لوگوں کو دستی پنکھوں اور لالٹین کے دور سے نجات دلائیں گے ،انہوں نے کہا کہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے موجودہ دور شعور وآگاہی کا ہے لوگ نام نہاد قوم پرستوں کے کردار سے بھی واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ قومی دھارے میں شامل ہوکر ہی وہ ترقی وخوشحالی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مکران کے لوگ امن اور ترقی چاہتے ہیں انکی امیدیں اور توقعات مسلم لیگ کی قیادت سے وابستہ ہیں ،ضلع گوادر کے نمائندہ وفدکی قیادت کرتے ہوئے کہدہ یونس ،بیگ محمد آسکانی ،محمد ہاشم اور محمد بزنجو نے ساحلی بستی پشکان میں آبنوشی اسکیم کے تحت بور کی منظوری پر حاجی میر اکبر آسکانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر کے عوام بھی مسلم لیگ کی مرکزی قیادت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پالیسیوں کی بھرپور تائید وحمایت کرتے ہیں گوادر کاشغر روٹ کے توسیعی منصوبے سے بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی دورہوجائیگی ۔

حاجی میراکبرآسکانی نے کہا کہ گوادر کی ترقی کیلئے مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی صوبائی قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے سنئیر صوبائی وزیرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں مسلم لیگ کے وزراء بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں ،ناراض بلوچوں کی قومی دھارے میں واپسی کیلئے مسلم لیگی قائدین کی کوششیں اس امر کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں ،علاوہ ازیں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری حیدر اچکزئی ،اباسین خروٹی کی قیادت میں بھی مسلم لیگی کارکنوں کے نمائندہ وفد نے بھی صوبائی مشیر ماہیگیر ی حاجی میر اکبر آسکانی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور پارٹی ایشوز کے حوالے سے ان سے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :