پاکستان سپر لیگ کا انعقاد یو اے ای کی بجائے پاکستان میں ہونا چاہئے۔صادق محمد

پیر 15 جون 2015 21:49

پاکستان سپر لیگ کا انعقاد یو اے ای کی بجائے پاکستان میں ہونا چاہئے۔صادق ..

لاہور۔15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد یو اے ای کی بجائے پاکستان میں ہونا چاہئے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کا انعقاد پاکستان میں کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کو 50کے قریب چھوٹے بڑے ،ٹیم سے ڈراپ ہونے والے اور ریٹائرڈ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پی ایس ایل میں کھیلنے کا دعوت نامہ بھیجنا چاہئے اور کنٹریکٹ میں لکھنا چاہئے کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہوگی اور پھر دیکھنا چاہئے کہ کتنے کھلاڑی اس دعوت نامہ کو قبول کرتے ہیں۔

اگر بڑے کھلاڑی نہیں آتے تو پھر بھی دو سال تک پی سی بی کو چھوٹے کھلاڑیوں کے ساتھ پی ایس ایل کا انعقاد کرنا چاہئے۔پی سی بی کو پہلے پانچ ٹیموں سے پی ایس ایل کی ابتدا ء کرنی چاہئے اور پھر 8ٹیموں کو شامل کرنا چاہئے۔اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مزید راہیں ہموار ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :