اطالوی نیورو سرجن نے سر کی پیوند کاری سے متعلق طریقہ کار کی تمام تفصیلات پیش کردیں

پیر 15 جون 2015 21:53

اطالوی نیورو سرجن نے سر کی پیوند کاری سے متعلق طریقہ کار کی تمام تفصیلات ..

اینا پولس ۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ایک اطالوی نیورو سرجن نے پورے سر کی جسم کے ساتھ پیوند کاری کرنے کے طریقہ کار کی تمام تفصیلات متعلقہ طبی ماہرین اور سر کا عطیہ دینے والے کے سامنے پیش کر دیں۔ حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق اطالوی نیورو سرجن سرگیو کیناویرو نے پہلی مرتبہ اپنا منصوبہ 2013ء میں پیش کیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حال ہی میں امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپولس اور امریکن اکیڈمی آف نیورو سرجنز اینڈ آرتھو پیڈک سرنجز کی کانفرنس کو اڑھائی گھنٹے کی پریزنٹیشن دی۔

اس موقع پر سر کا عطیہ دینے والے ور ڈینگ ہوفمن نامی بیماری میں مبتلا روسی شخص ولیدی سپیری ڈونوف سے بھی ملاقات کی۔ سرگیو ویرو نے کانفرنس کے شرکاء کو سر کی پیوند کاری کی تمام تر تفصیلات بتائیں اور کہا کہ سر کی پیوند کاری کا اصل راز ریڑھ کی ہڈی کاٹنے کیلئے نینو بلیڈ کے استعمال اور پولی ایتھاٹیلینکلائیکول میں پنہاں ہے جبکہ بعد ازاں کاٹی گئی نرو فائیٹر کو دوبارہ جوڑ کر انہیں متحرک کرنے میں الیکٹریکل کرنٹ استعمال کرنا ہے۔