ایبٹ آباد میں خودساختہ مہنگائی،سبزی ،فروٹ ،دیہی دودھ اورپرچون فروشوں نے غریب عوام کو لوٹنا شروع کردیا

رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں‘عوام کا ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ

پیر 15 جون 2015 21:56

ایبٹ آباد۔ 15 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) ایبٹ آباد میں خودساختہ مہنگائی نے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 15جون کو سبزی ‘فروٹ کے جاری نرخ نامہ کے مطابق آلو سفید 15روپے فی کلو‘سرخ آلو25‘سبز مرچ45‘کھیرا20‘شملہ مرچ85‘آلو پہاڑی28‘پیاز38,ٹماٹر60‘لہسن 110‘بھنڈی 45‘کریلا55‘فراش بین 45‘لیموں150روپے کلو فروخت کرنے کا نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے ۔

اس ضمن میں سروے کے دوران صارفین نے صحافیوں کو بتایا کہ سبزی فروشوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نرخ نامہ صرف محکمہ فوڈ کے اہلکاروں کو دکھانے کیلئے رکھا گیا ہے جبکہ سبزی نرخ نامہ کے مطابق فروخت نہیں ہورہی۔عوا م کو خودساختہ نرخوں پر سبزی فروخت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخ نامہ کے مطابق کیلا100روپے درجن‘سیب سفید150روپے کلو‘چیری ڈبہ250روپے ڈبہ‘آڑو160روپے کلو‘کیلاانڈیا160روپے درجن‘تربوز22روپے کلو‘آم سندھڑی90روپے کلو‘آم لنگڑا 60روپے کلوجبکہ خوبانی کابلی170روپے فروخت کی جائے جبکہ فروٹ فروش ہر فروٹ فی کلو10سے15روپے اضافہ کے ساتھ فروخت کررہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری دال چاول کے نرخوں کے مطابق دال چناموٹی90روپے کلوقیمت مقرر ہے جبکہ یہ دال پرچون فروش 120روپے میں فروخت کررہے ہیں‘باریک دال چنا 84کے بجائے100روپے‘دال ماش سالم موٹی170کے بجائے200روپے‘دال ماش دھلی سپیشل185کے بجائے200روپے‘دال باریک172کے بجائے185روپے‘مونگ سالم152کے بجائے155روپے‘لوبیاسفید115کے بجائے120روپے‘بیسن دال چنا 92کے بجائے110روپے‘چاول سیلانمبر ون120کے بجائے135سے140روپے‘نمبر2چاول سیلا100کے بجائے110روپے‘ٹوٹہ چاول74کے بجائے80روپے کلوفروخت ہورہے ہیں۔

اری9چاول45کے بجائے50روپے کلو‘اری6چاول40کے بجائے45روپے جبکہ سفید چنا95کے بجائے 100روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی جانب سے قصابوں کو جاری نرخ نامہ پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔ہڈی والا گوشت کا نرخ 240روپے جاری کیا گیا ہے جبکہ قصاب ہڈی والا گوشت260سے280روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں۔قصاب گوشت سے زیادہ عوام کو چھچھڑے فروخت کررہے ہیں اورگاہک کی جانب سے اعتراض اٹھانے پر گاہک سے نہ صرف بدتمیزی بلکہ قصاب نہیں چھریاں بھی دکھانے سے دریغ نہیں کرتے ۔

ضلعی انتظامیہ نے دودھ کا نرخ 70جبکہ دہی فی کلو65روپے جاری کیا ہے جبکہ دودھ دیہی فروش پانی ملا دودھ80سے90روپے جبکہ دیہی 70سے80روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے کریں ‘آڑھتیوں کو لگام دیں ‘محکمہ فوڈ کے افسران کا قبلہ درست کرتے ہوئے انہیں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی چیکنگ کا پابند تاکہ عوام کو ماہ مقدس کے دوران ریلیف مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :