تمام ترقیاتی کام وقتِ مقررہ سے قبل مکمل کئے جائیں،عائشہ ابڑوـ

پیر 15 جون 2015 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑونے پاک ایم ڈی جی ایس کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی و تعمیری پروگرامز کا معائنہ کیااور کام کی رفتار پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کنٹریکٹر اور انجینئرز کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کام وقتِ مقررہ سے قبل مکمل کئے جائیں ، انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام تعمیراتی کاموں میں مٹیریل کو مقررہ اسٹنڈرڈ کے تحت استعمال کیاجائے تاکہ نوتعمیر شدہ اور مرمت شدہ سڑکوں اور سیوریج لائنز کی کارکاردگی مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ تک قائم رہے ۔

ان کے ہمراہ سپرنٹنڈنگ انجینئر بلدیہ وسطی اقبال احمد خان،فوکل پرسن لیاقت آباد خالد ریاض صدیقی ، ایکس ای این لیاقت آباد جنید اﷲ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن مرزا تسلیم بیگ اور دیگر بلدیات افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاک ایم جی ڈی سی کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے تحت ضلع وسطی میں واقع قومی اسمبلی کے حلقوں کو جاری شدہ فنڈز ڈپٹی کمشنرز کی زیرِ نگرانی ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جارہے ہیں ۔ا س سلسلے میں سرِ دست ضلع وسطی میں لیاقت آباد یوسی ۴، اور یوسی ۱۰ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں روڈ کارپیٹنگ کا کام جاری ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑو نے مذکورہ ترقیات کاموں کی رفتار او رمعیار کے انسپیکشن کے لئے مقررہ علاقوں کا دورہ کیا ۔