جیکب آباد ،ریلوے ٹریک پرہونیوالے بم دھماکے کے بعد پولیس کی کارروائی،علاقہ میں سرچ آپریشن ، 5مشتبہ افراد گرفتار

پیر 15 جون 2015 22:11

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پرہونے والے بم دھماکے کے بعد پولیس کی کارروائی،علاقہ میں سرچ آپریشن ، 5مشتبہ افراد گرفتار، ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے سی سیکشن تھانہ کی حدود انڑ اسٹیشن کے نزدیک قصبہ خیر محمد بنگلانی کے مقام پر اتوار اور پیر کی درمیانی ریلوے ٹریک پرہونے والے بم دھماکے کے بعد پولیس نے علاقہ میں سرچ آپریشن کے بعد 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار افراد کو پولیس نے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے ،اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال ملک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انڑ اسٹیشن کے قریب قصبہ خیر محمد بنگلانی میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے بعد 5مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ جیکب آباد ضلع سندھ اوربلوچستان کی سرحدی پٹی پر واقع ہے اس لیے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد جیکب آباد ضلع میں بھی دہشت گرد کاروائیاں کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں،اسٹیشن ماسٹر جیکب آباد نصیر احمد بھٹو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ بم دھماکے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ ریلوے ٹریک کو محفوظ بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اس سلسلے میں اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :